Page:Ram Charcha in Urdu by Munshi Premchand.pdf/9

From Wikisource
Jump to navigation Jump to search
This page has been proofread.

ہَے۔ مگر کئ ہزار سال ہُوئے۔ وُہ ہِنْدوسْتان کا سب سے بڑا شہْر تھا۔ وُہ سُورج بنْسی خانْدان کے نامی گرامی راجاؤں کا پایہ تخْت تھا۔ ہرِیشْچنْدر جَیسے سخی۔ رگھو جَیسے غرِیب پرْور۔ بھاگیرتھ جَیسے ذی ہِمّت راجہ اِسی سُورج بنْسی خانْدان میں ہُوئے۔ راجہ دسْرتھ اِسی نامْور خانْدان کے ایک راجہ تھے۔ رامْچنْدر راجہ دسْرتھ کے بیٹے تھے۔

اُس زمانہ میں اجودھیا نگْری عِلْم و ہُنر کا مرْکز تھی۔ دُور دُور کے بیوپاری روزْگار کرنے آتے تھے۔ اور وہاں کی بنی ہُوئی چِیزیں خرِید کر لے جاتے تھے۔ شہْر میں وسِیع سڑْکیں تِھیں۔ سڑْکون پر ہمیشہ چِھڑْکاؤ ہوتا تھا۔ دو رویہ عالی شبان محل کھڑے تھے۔ ہر قِسْم كی سوارِیاں سڑْكوں پر دَوڑا كرْتی تھیں۔ عدالتیں۔ مدْرسے۔